نائیجیریا کی ریاست بورنو کے اہم شہر میدا گوری میں تین خودکش دھماکوں کے نتیجے میں سات افراد ہلاک
میدا گوری میں ہونیوالے دھماکے شدید نوعیت کے تھے اور چند سیکنڈزکے وقفے میں سارا علاقہ تین دھماکوں سے گونج اٹھا ،،لوگ افرا تفری کے عالم میں بھاگتے رہے ،،دھماکوں سے سات افراد ہلاک ہوئے جن میں تین خود کش حملہ آور بھی شامل ہیں ،،میدا گوری شہر آج کل دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اور اس ماہ ہونیوالا یہ دوسرا حملہ تھا ،،پولیس کے مطابق حملہ آور تین تھے جنہوں نےیکے بعد دیگرے حملے کیے ،،حملوں کی ذمہ داری بوکو حرام نے قبول کر لی ہے