عمران نے میڈیا پر میری بدنامی کی، نوٹس کا جواب دیں یا معافی مانگیں: دانیال عزیز

مسلم لیگ ن کے وزراء ایک بار پھر تحریک انصاف پر برس پڑے، دانیال عزیز کہتے ہیں عمران خان کو بے بنیاد الزامات پر نوٹس بھجوا دیا، عمران خان کو چودہ دن کے اندر جواب دینا ہو گا، انہوں نے مختلف ٹی وی چینلز پر میری بدنامی کی، ہوائی باتوں اور الزامات کا وقت گزر گیا کسی کے پاس ثبوت ہیں تو نیب میں جائے،، خیبر پی کے میں توانائی کے منصوبوں پر پیسہ لگانے کی بجائے سٹاک مارکیٹ میں پیسہ لگایا گیا۔۔عمران کو آج تک کسی نے بتایا ہی نہیں کہ خیبر پی کے میں کیا کچھ ہو رہا ہے، کرپشن کو ختم کرنے کی بجائے اسے چھپایا جا رہا ہے،، ۔۔ ۔۔۔ مزید جانتے ہیں نمائندہ وقت نیوز کرن معروف سے۔