گنگا رام ہسپتال میں ڈانس پارٹی سجانے پر ایم ایس کو ہٹا دیا گیا
گنگارام اسپتال کےنرسنگ ہاسٹل میں ہیڈ نرس کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس گنگارام ڈاکٹروقارباجوہ بھی شریک ہوئے- اس دوران چند نرسوں نے گانوں پر رقص کیا جس کی ویڈیو کسی نے موبائل فون پر بنا لی، پھر کیا تھا فوٹیج میڈیا پر نشر ہوئی تو مشیر صحت فوری ایکشن میں آ گئے اور معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر وقار باجوہ کو فوری کام سے روک دیا جبکہ معاملے کی پوری انکوائری کا حکم بھی دیدیا -مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کہتے ہیں کہ سرکاری ہسپتال صرف مریضوں کے علاج کیلئے ہیں ۔ان میں غیر اخلاقی حرکات ہر گز برداشت نہیں کی جائینگی ، ایم ایس ایسی محفل سجانے میں ملوث ہوئے تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی