ایوانوں میں لڑائی جھگڑے اور ارکان کو آپس میں گتھم گتھا ہوتے تو دیکھا ہی تھا ۔ لیکن کوسوو کی پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی
کوسوو کی پارلیمنٹ میں سرب اکثریتی علاقوں کو ایک اکائی کا درجہ دینے کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج جاری تھا، اس موقع پر سیلف ڈٹرمائنڈ پارٹی کے رکن گلاﺅک کلنجفہ نے جو کہ احتجاج کی قیادت بھی کررہے تھے نے آنسو گیس کے شیل پھینک دیئے، جس سے پورا ایوان دھویں سے بھر گیا، یہ دوسرا موقع ہے جب ناراض اپوزیشن اراکین سخت سیکیورٹی کے باوجود آنسو گیس پارلیمانی احاطہ میں لانے میں کامیاب ہوئے چند روز قبل بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک رکن پارلیمنٹ بے ہوش جبکہ دو خواتین ارکان کی حالت غیر ہوگئی تھی۔