اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے یروشلم کے عرب علاقوں میں بڑا آپریشن شروع کر دیا,جبلِ میکابر کے داخلی راستے کو بند کر دیا
اسرائیلی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلیوں پر حملہ کرنے والے فلسطینوں کے مکانوں کو کچھ ہی دنوں میں مسمار کر دیں اور انھیں مکان دوبارہ بنانے کی اجازت نہیں ہو گی، ادھر امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے یروشلم میں تشدد کی کارروائیوں پر' تشویش‘ ظاہر کی ہے۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے یروشلم میں تشدد کے بڑھتے بعد حالیہ واقعات کے بعد پہلی بار کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے اقدامات سے ’ مذہبی تصادم کے پھیلنے کا خطرہ ہے جس سے ہر چیز جل جائے گی۔‘یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو نے فلسطینی صدر محمود عباس سے کہا جھوٹ بولنا اور اشتعال دلانا چھوڑ دو