حکومت کے دو بڑے وزراء میں اختلافات کھل کرسامنے آچکے, چودھری نثار اور خواجہ آصف کے درمیان سرد جنگ
وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے درمیان سرد جنگ اقتدار کے ایوانوں سے نکل کر میڈیا پر آگئی، دونوں وزراء ایک دوسرے پر طنز کے نشتر برساتے نظر آرہے ہیں
بدھ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ انہیں جی ایچ کیو سے رابطے کیلئے وزارت دفاع کی ضرورت نہیں، اور وہ آرمڈ فورسز سے رابطے کیلئے کسی وزیر دفاع کے محتاج نہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی ایک نجی چینل پر چودھری نثار پر دبے الفاظ میں تنقید کی، وزیراعظم نواز شریف وزیر دفاع خواجہ آصف کے مشوروں کو خاصی اہمیت دیتے ہیں، اور اہم فیصلوں میں ہمیشہ انہیں ساتھ رکھتے ہیں، دوسری طرف چودھری نثار بعض حکومتی معاملات میں پہلے بھی قیادت سے ناراض رہے، ان کے سخت رویے ڈکٹیٹر مزاج سے وزراء ان سے دور ہی رہتے ہیں، دونوں وزراء کے درمیان جاری جنگ پر وزیراعظم کو بھی تشویش ہونے لگی، انہوں نے چودھری نثاراور خواجہ آصف میں اختلافات ختم کرانے کیلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات پرویز رشید کو ذمہ داری سونپ دی ہے۔