وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کراچی میں جام صادق فلائی اوور کا افتتاح کردیا
کراچی میں جام صادق پل کی مرمت کا کام پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے شروع کرایا, جس کا ٹینڈربارہ کروڑ روپے میں جاری ہوا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ رشوت کے دام بھی بڑھتے رہے اوربلآخرسائیں نے پل کاافتتاح کردیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے سندھ حکومت پر کرپشن کا الزام بے بنیاد ہے،،بلدیاتی الیکشن شفاف ہوں گے، مخالفین پولیس گردی کا الزام لگا کر پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں، کالاباغ ڈیم سے متعلق سوال کے جواب میں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ تین صوبے کالاباغ ڈیم کیخلاف ہیں یہ منصوبہ نہیں بلکہ ایک شوشہ ہے۔ سائیں سرکار سے جب جام صادق پل منصوبے میں کرپشن سے متعلق پوچھا گیا تووہ میڈیا کو جواب دیئے بغیرچلتے بنے۔