ضمنی الیکشن سے تین ہفتے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان الیکشن کے نتائج قبول نہیں کریں گے:سردارایازصادق
لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بائیس میں عوام کے شکریے کی مہم کے دوران ایازصادق کا کہنا تھا یہ سیٹ عمران خان کے لیے انا کا مسئلہ بن چکی ہے ،الیکشن میں کامیابی عوام کی حمایت سے ملی جس پر وہ ووٹروں کے شکر گزار ہیں،عمران خان کو یہ سیٹ پلیٹ میں رکھ کر بھی پیش کریں تو پھر بھی انہیں تسلی نہیں ہو گی ،سردار ایاز صادق کا کہنا تھا عمران خان ایسا انداذ گفتگو اختیار کریں جو ایک پارٹی قائد کو زیب دیتا ہے ،این اے ایک سو بائیس میں جعلی ووٹ کا دعوی کرنے والے جھوٹے ثابت ہوئے، عوام نے مسلم لیگ نون کے مینڈیٹ کی ایک بار پھر توثیق کر دی ہے اب کسی اورکی توثیق کی ضرورت نہیں۔