ہالی ووڈ کی ریٹائرڈ سُپرسٹار اور دنیا کی معمر ترین طوطی پونچُو نوے برس کی ہوگئی
ہرے اور سرخ پروں والی میکاﺅ نسل کی پونچُو اس وقت پیدا ہوئی جب جارج پنجم تخت نشین تھے، پونچو ہالی ووڈ سُپرسٹارز جم کیری اور ایڈل مرفی کے ساتھ کئی فلموں میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہے، پونچو کئی برسوں تک فلم نگری کی چمک دھمک کی باسی رہی، مگر اب گزشتہ پندرہ سالوں سے وہ ایک فارم ہاﺅس پر رہ رہی ہے اوراب اڑ بھی نہیں سکتی، اپنی نوے ویں سالگرہ کے موقع پر پونچو کی تواضع خشک میوہ جات سے بنے کیک سے کی گئی , واضح رہے کہ ایک عام طوطے کی اوسط عمر پچاس سے ساٹھ سال ہوتی ہے مگر بعض اس سے کافی طویل عمر بھی گزارتے ہیں،،