16 اکتوبر کی ریلی کراچی کے مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے کارساز پہنچے گی،ریلی کی قیادت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کرینگے : سینیٹر سعید غنی
پی پی میڈیا سیل کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی کا کہناتھا کہ 16 اکتوبر کی ریلی دراصل 18 اکتوبر کی بے نظیر بھٹو کی ریلی کے حوالے سے منعقد کی جارہی ہے،ریلی دو روز قبل اسلئے رکھی گئی کہ16 اکتوبر کو اتوار کی چھٹی ہے۔پارٹی چیئرمین نے ہدایت کی ہے کہ ریلی کی وجہ سے عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو, سینیٹر سعید غنی کا کہناتھا کہ سلام شہدا ریلی بوٹ بیسن،مائی کلاچی،ایم ٹی خان روڈ اور آئی سی آئی برج سے ہوتی ہوئی لیاری میں داخل ہوگی جس کے بعد ریلی ایم کے جناح روڈ شاہراہ قائدین سے ہوتی ہوئی شاہراہ فیصل پر پہنچے گی جس کا اختتام کارساز پر ہوگا۔ریلی میں سابق وزرائے اعظم کے علاوہ پی پی کے تمام مرکزی قائدین شرکت کرینگے