کراچی: سعودآباد سے تین طالبات کے اغواء کا معاملہ نیا رخ اختیارکرگیا، پولیس نے5 لڑکوں کو حراست میں لے لیا۔
سعود آباد کےعلاقے سے تین طالبات کے اغواء کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے لڑکیوں سے رابطے کے شبے میں تین لڑکوں کو حراست میں لیا تھا تاہم بعد میں مزید 2 لڑکوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ،ملزمان کوموبائل فون کے ڈیٹا اور میسجز کی مدد سے حراست میں لیا گیا، بشمہ ، اقرا ، اور رابیعہ گزشتہ روزاسکول گئیں اوروہاں سے پراسرار طور پر لاپتہ پوگئیں، بچيوں کے اہل خانہ نے تھانہ سعودآباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،اوربچیوں کی فوری بازیابی کامطالبہ کیا، پولیس نے بسمہ کے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے،،ادھرآئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے بچیوں کوفوری بازیاب کرانے کاحکم دیا ہے۔