وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے شہر میں شادی ہال رات10بجےبندکے احکامات پر ہال مالکان نے مارکیٹ تاجروں کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔
وزیرسندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں صوبے میں مارکیٹیں شام سات بجے بند کرنے اور شادی ہال رات دس بجے بند کرنے احکامات جاری کیے۔ان کے احکامات کے جواب میں مارکیٹ کمیٹیوں نے انکار کرتے ہوئے اسے زیادتی قرار دیا ہے ۔ جبکہ شادی ہال مالکان کا کہنا ہے ان کا موقف مارکیٹ تاجروں کے ساتھ رہے گا
ماضی میں بھی ایسے احکامات جاری کیے گئے لیکن عمل درآمد نہ کرایا جا سکا ۔اس بارسندھ کے متحرک وزیراعلیٰ کا امتحان ہے کہ وہ اس پر عملدرآمد کراسکیں گے یا پھر احکامات کاغذوں تک محدود رہیں گے۔