یونیسکو نےمسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کا مذہبی رسومات کی ادائیگی کےحق کا دعویٰ غلط قرار دیدیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیسکو نے قرارداد پر رائے شماری کے بعد فیصلہ دیا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور دیوار گریہ پر مسلمانوں کا حق ہے، قرارداد میں کہاگیا ہے کہ مسجد اقصیٰ اوردیوار گریہ پر یہودیوں کا کوئی حق نہیں ہے، یہ جگہ مسلمانوں کا تاریخی مذہبی مقام ہے،قراردادکےحق میں چوبیس اورمخالفت میں چھ ووٹ پڑے تھے، قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے طاقت کے استعمال اور مسلمانوں پرعبادت کیلئے پابندیاں عائد کرنے کی شدید مذمت کی گئی ہے، دوسری جانب اسرائیل نے یونیسکو کی قرارداد پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس پر سیاسی مقاصد کا الزام عائد کیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ یونیسکو کا ایک ناکام ڈرامہ ہے جو پہلے سے چلاآرہا ہے،ادھر فرانس اسرائیل اور فلسطین کے رہنماؤں کواس سال کے آخر تک مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اب بھی سرگرم ہے۔