امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ستارے گردش میں،2 خواتین نے دست درازی اور جنسی ہراس کرنے کا الزام عائد کردیا
امریکی الیکشن کو چند دن باقی رہ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ پر الزامات کا سلسلہ جاری، ریپبلکن امیدوار کے خلاف مزید دو خواتین کی جانب سے دست درازی کا الزام عائد کردیا گیا، ٹرمپ نے ہر بار کی طرح اس بار بھی الزامات عائد کرنے والی خواتین کو'خوفناک حد تک جھوٹا' قرار دیا، دوسری جانب صدر اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں جمہوریت بھی بیلٹ پر ہو گی۔ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ جماعت کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی اوہائیو میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے ٹرمپ کی اس دھمکی کی مذمت کی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں ہلیری کو جیل بھیج دیں گے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس طرح کی بات کا تعلق جابر سے ہو سکتا ہے نہ کہ دنیا کی عظیم ترین جمہوریت سے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ٹرمپ صدر بننے کے اہل نہیں کیونکہ وہ ایماندار کردار کے مالک نہیں