ویسٹ انڈیز ڈے نائٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز کا آغاز انہتر رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کرے گا
شاہینوں نے دوسرے روز کا کھیل دو سو اناسی رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا،،اظہر علی اور اسد شفیق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں ایک سو سینتیس رنز بنائے
اسد شفیق سرسٹھ رنز بناکر دویندر بشو کی گیند پر آؤٹ ہوگئے اس کے بعد بابر اعظم اظہر علی کا ساتھ دینے کریز پر آئے،دونوں بلے بازوں نے ٹیم کا مجموعہ پانچ سو سترہ رنز پر پہنچا دیا اس دوران اظہر علی نے کیریئر کی پہلی ٹرپل سنچری مکمل کی ،ان کی اننگز میں تیئس چوکے اور دو چھکے شامل تھےبابر اعظم انہتر رنز کی اننگز کھیل کر واپس پویلین لوٹے ۔۔۔پاکستان نے پانچ سو اناسی رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کی ،،جواب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ بیالیس رنز پر گری ،،لیون جانسن یاسر شاہ کا شکار بنے دن کے اختتام پر پر کیریبئن ٹیم نے انہتر رنز بنائے ،،، کارلوس بریتھ ویٹ بتیس اور ڈیرن براوو چودہ رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں