آسٹریلیا کی پولیس نے سڈنی میں کارروائی کے دوران2ملزمان گرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی
آسٹریلوی وزیر انصاف مائیکل کینن نے بتایا کہ پولیس نے گودام میں چھاپہ مار کر ایک اعشاریہ دو ٹن منشیات برآمد کرلی ،،کارروائی کے دوران دو ملزمان بھی گرفتار کیے گئے جن کا تعلق پولینڈ سے ہے ،مائیکل کینن نے بتایا کہ منشیات جمہوریہ چیک سے لائی گئی تھی ۔۔۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق عالمی مارکیٹ میں منشیات کی قیمت ایک سو پینتالیس ملین ڈالرز ہے ،،پولیس اور کسٹمز کی جانب سے تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں