بھارتی وزیراعظم کی خوشامد کام کر گئی نریندر مودی نے میٹھی چھری چلاتے ہوئے روسی صدر کو پھنسا ہی لیا
بہلانا پھنسلانا نریندر مودی کا وطیرہ رہا ہے، جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے طاقت ور روس کی خوشامد میں کوئی کثر نہ چھوڑی، بریکس کانفرنس سے پہلے مودی نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی خوشامد کی انتہا کردی،
بھارتی وزیراعظم نے میٹھی چھری چلاتے ہوئے روس کو اربوں ڈالرز کے معاہدوں پر راضی کرلیا، دونوں ممالک کے درمیان اسلحہ، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کر دئیے گئے۔۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معاہدوں کے تحت روس اور بھارت مشترکا طور پر دو سو کیموف ہیلی کاپٹر تیار کریں گے، ایک ارب ڈالر معاہدے کے تحت تیار ہونے والے یہ ہیلی کاپٹر بھارت کے پرانے ہیلی کاپٹروں چیتا اور چیتک کا متبادل ہوں گے۔ بھارت کی عاجزانہ درخواست پر روس نے باقاعدہ سویلین طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مشترکا پیداوارکا معاہدہ بھی کرلیا،،اس معاہدے کے تحت روس بھارت کو ایس فور ہنڈرڈ میزائل ڈیفنس سسٹم بھی مہیا کرے گا،