کے پی حکومت نے وزیراعظم نوازشریف سے زلزلے سے متاثرہ سکولوں کے لیے مختص چار ارب روپے مانگ لیے
صوبائی وزیرتعلیم کے پی عاطف خان نے وزیراعظم کو زلزلے سے تباہ حال سکولوں کے لیے فنڈز جاری کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ دوہزار پانچ کے زلزلے سے کے پی میں متاثر ہونے والے سکولوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ متاثرہ سکولوں کیے لیے چار ارب روپے کا اعلان کیا گیا تھا۔ سکولوں کی بحالی کے لیے مختص رقم زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا جو ابتک جاری نہیں کی گئی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ زلزلے سے متاثر سکولوں کی بحالی پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا۔ صوبائی حکومت نے اپنی مدد آپ کے تحت سات سو ساٹھ سکولوں کی تعمیر کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ صوبائی حکومت امید رکھتی ہے کہ وزیراعظم زلزلہ متاثرین سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے۔