کراچی کی مقامی عدالت میں فکس اٹ مہم کے بانی کے خلاف کیس کی سماعت میں گواہوں نے بیان قلمبند کرادیئے
کراچی کی مقامی عدالت میں فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر اور ان کے ڈرائیور کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے دو گواہ عدالت میں پیش کئے گئے۔ دونوں گواہوں نے عدالت کے روبروہ اپنا بیان قلمبند کرادیا۔ عدالت نے فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کو آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا۔ کیس کی مزید سماعت ستائیس اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیرخان کے خلاف تھانہ سول لائن میں کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہے۔