قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر سرائے مغل کی رہائشی بیوہ خاتون نے بچوں اور اہل علاقہ کے ہمراہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کی
سرائے مغل کی رہائشی بیوہ خاتون نے پولیس کے خلاف بچوں اور اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا،،، متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ بااثر مسلح افراد زبردستی اس کے گھرمیں داخل ہوئے،،، گھر کا سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا اور گھرمیں موجود عورتوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا،،،جس سے اس کی بڑی بہن کی حالت نازک ہو گئی،،، اس کا کہنا تھا کہ ملزمان بااثر ہیں اس لئے پولیس کارروائی نہیں کر رہی،،، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر تا حال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،،اہل علاقہ نے اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ بیوہ عورت کو جلد از جلد اس کا مکان خالی کروا کر دیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کر کے انھیں قانون کے مطابق سزا دی ج۔