این اے ایک سو اکتیس کا رزلٹ روکا جارہا ہے، الیکشن کمیشن نوٹس لے ,ہر روز مینڈیٹ چوری ہونا برداشت نہیں کریں گے ,خواجہ سعد رفیق
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیرریلوےخواجہ سعد رفیق نےلاہور میں حلقہ این اے 131 میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ این اے 131کے 242میں سے 190پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ آیاہے باقی 52پولنگ اسٹیشنوں کا رزلٹ کیوں روکا جارہاہے الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے اکیلے آر او پرنہ چھوڑا جائے ,
آرٹی ایس رسوائے زمانہ سسٹم ہے پون گھنٹے کی پھر بیماری لاحق ہوئی اسے دورکرکے رزلٹ دیں , باون پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ باقی ہے کیوں نہیں دے رہے, نتائج لے جائیں گے گڑ بڑ کی تو خوفناک رزلٹ اور شدید ردعمل ہو گا
الیکشن کمیشن سویا ہوا جاگے بہت خرابیاں ہوئیں ,آن لائن ووٹنگ کی لسٹ ای سی پی نے نہیں دی اور لاہور ہائی کورٹ سے آرڈرلینا پڑے ,خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا کے ووٹرزسے کہاں رابطہ کرتے چار سے پانچ پولنگ اسٹیشن میں بدلے ہیں ,ایک گھنٹہ سے زیادہ رزلٹ تاخیر کا شکار نہ ہو ایک آر پر نہ چھوڑا جائے اگر گڑ بڑ ہوئی تو الیکشن کمیشن ذمہ دار ہو گا,ہر روز مینڈیٹ چوری ہونا برداشت نہیں کریں گے ,اچھرہ پل کے قریب ایک گاڑی رکی ہوئی ہے جس میں سکیورٹی کے لوگ بھی موجودہیں ہمارےلوگوں نے چیک کیا تو اس میں انتخابی سامان موجود ہے لیکن وہ ہل نہیں رہے پتہ نہیں کیا معاملہ ہے نہ وہ آگے نہ پیچھے جارہے ہیں۔