امریکا میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہو گئے
امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے ٹیفٹ میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا، حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملوث دو مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں سالگرہ کی تقریب ہو رہی تھی، جبکہ بچے کی سالگرہ کی تقریب میں دو خاندانوں میں بحث و تکرار ہوئی، جس کے بعد نوبت فائرنگ تک جا پہنچی، فائرنگ کے واقعے کے بعد دو افراد فرار ہیں، جبکہ پولیس مشتبہ افراد کی تلاش میں سرگرم ہے۔