خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کا 6 نشستوں کیساتھ پہلا نمبر
خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کا 6 نشستوں کے ساتھ پہلا نمبر ہے، جبکہ اے این پی دو اور ن لیگ ایک سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ بلوچستان میں بی این پی مینگل ایک نشست لے اڑی، ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔ صوبائی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی انتخابات ہوئے۔ پی کے 3 سوات سے ن لیگ کے سردار خان 16604 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ پی ٹی آئی کے ساجد علی 15807 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے 7 سے اے این پی کے وقار احمد خان کامیاب ہوگئے۔ پی کے 44 سے پی ٹی آئی کے عاقب اللہ خان کامیاب ہوگئے، عاقب اللہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی ہیں، یہ نشست اسد قیصر نے ہی خالی کی تھی۔