افریقی ملک صومالیہ میں دو مزید خودکش حملے
دو خودکش حملوں میں سولہ افراد ہلاک اور چھتیس زخمی ہوگئے،، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے جنوب مغربی شہر بیدوہ میں خود کش بمباروں نے ایک ریسٹورنٹ اور ایک کافی شاپ کو نشانہ بنایا جہاں بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ،
زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،، پولیس کے مطابق پہلے حملے میں 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے جبکہ دوسرے حملہ میں 9 افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے،