ضمنی انتخابات کے نتائج نے ہمارے تحفظات سچ ثابت کر دیئے:-سینیٹر آصف کرمانی
احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء سنیٹیر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہیں کہ ضمنی الیکشن میں ہم سرخرو ہوئے۔ عام انتخابات پر تحفظات صحیح ثابت ہو گئے۔ پی ٹی کی ضمنی انتخابات میں شکست عمران خان کے غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ضمنی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔ مسلط شدہ حکومت نے مسلم لیگ ن کے خلاف انتقام کارروائیاں کیں۔ حکومت کی غریب دشمن پالیسیوں پر عوام نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔