تمام تر سازشوں کے باوجود عوام نے نون لیگ کو ووٹ دئیے، نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ تمام تر سازشوں کے باوجود عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا، جس پر عوام کا شکر گزار ہوں۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر اپنا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر سازشوں کے باوجود عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا، ضمنی الیکشن میں اعتماد کرنے پر پاکستان کے عوام کے مشکور ہیں۔
قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ بطوروزیراعظم محنت اورجانفشانی سے اپنافرض اداکیا، ہمارے دور میں غریب لوگ مطمئن تھے کہ مہنگائی نہیں ہے،چار سال ڈالر ایک جگہ کھڑا رہا اور اس کی قدر میں اضافہ نہیں ہوا