دیہی خواتین کا عالمی دن
اکستان سمیت دنیا بھر میں آج دیہی خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد عالمی سطح پر دیہی خواتین کے کردار کی اہمیت کی ترجمانی کرنا ہےدیہی خواتین کے عالمی دن کو منانے کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر دیہی علاقوں میں خواتین کو درپیش چیلنجز اور انکے کردار کی طرف توجہ مرکوز کرانا ہے۔عالمی مزدور تنظیم کے مطابق پور ی دنیا میں چھ سو آٹھ ملین مردوں کے مقابلے میں چار سو اٹھائیس ملین خواتین زراعت کے شعبے کے لیے کام کرتی ہیں۔پاکستان میں بھی دیہی خواتین کی بڑی تعدادزراعت کے شعبے میں خاندان کے مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہے۔پاکستان میں بھی دیہی علاقوں میں حاملہ خواتین کی اکثریت دوران حمل اپنے کام کو جاری رکھتی ہے جبکہ طبی سہولتوں کا فقدان، غذا ئی کمی اور کام کا دباؤ وضع حمل میں مشکلات کا باعث بنتا ہے۔یہ ہی وجہ ہے کہ ترقی پذیر مما لک کے دیہی علاقوں میں زچہ و بچہ کی شرح اموات شہری علاقوں کی نسبت زیادہ ہے۔