عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ
ایشیاءکے لئے خام تیل کے نرخوں میں عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ امریکا کی سفارتی سطح پر چین اور سعودی عرب کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے اثرات رہے۔پیر کو سنگا پور مرکنٹائل میں نیویارک کی عالمی منڈی میں طے پانے والے خام تیل کی ترسیل کے سودوں کے تحت امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی نومبر کے لئے سپلائی 78 سینٹ اضافے کے ساتھ72.07 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ لند کروڈ کی سپلائی 77 سینٹ اضافے کے ساتھ81.45 ڈالر فی بیرل طے پائی۔ جمعہ کو برنٹ کروڈ کے نرخ 79.23 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے تھے۔