سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مزید تین پلاٹ فروحت کرنے کا حکم,احتساب عدالت
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مزید تین پلاٹ فروحت کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔عدالت نے تینوں پلاٹ کے اختیارات صوبائی حکومت کو دے دیے۔ دو، دو کنال کے تین پلاٹس میں ایک پلاٹ علی مصطفٰی ڈار، ایک تبسم اسحاق ڈار اور تیسرا پلاٹ اسحاق ڈار کے نام پر ہے۔نیب نے اسحاق ڈار، ان کی اہلیہ اور بیٹے کے تین پلاٹوں کی قرقی کی تعمیلی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس دائر کیا گیا۔ سابق وزیرخزانہ علاج کیلئے لندن گئے اور واپس نہیں آئے جس پر عدالت نے ان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا۔