لیڈر شپ پر پابندیوں کے باوجود عوام نے مسلم لیگ ن کو توقعات سے بڑھ کرفتح دی، سابق وزیراعظم نوازشریف
احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام نے توقعات سے بڑھ کرفتح دی ،انکے دورہ حکومت میں عوام خوش تھے،مہنگائی نہیں تھی ، غریب لوگ مطمئن تھے،جن کی دعاؤں کی وجہ سے ن لیگ کامیابی سےہمکنار ہوئی،نوازشریف نے کہا کہ شہبازشریف جیل میں ہیں اورخواجہ سعد رفیق کے ساتھ جوسلوک ہورہا ہے وہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ،شاہد خاقان عباسی اوروہ غداری کے مقدمے کا سامنا کررہے ہیں اس کے باوجود عوام نے مسلم لیگ ن کوووٹ ڈالا ہے، موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ انکے دورحکومت میں چارسالوں میں ڈالر104 روپے سے نہیں بڑھا اور اب پہلے 50 روز میں ڈالر کا حال دیکھ لیں مہنگائی کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے،سابق وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ دنوں میں سارے حالات بدل جائیں گے۔