مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں تنازعے کی بنیادی وجہ ہے،صدر مملکت عارف علوی
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت سماجی شعبےکی ترقی کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان خطے کے تمام ممالک میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔ پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں جوہری ہتھیار صرف دفاع کیلئے ہیں ہم دنیا میں جوہری عدم پھیلاؤ کا حامی ہیں۔ عالمی امن کو لاحق خطرات سے مشترکہ طور پر ہی نمٹا جا سکتا ہے انکا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں تنازعے کی بنیادی وجہ ہے۔ پڑوسی ملک کے جوہری تجربات خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے میں رکاوٹ بنے۔ پاکستان کا جوہری پروگرام آئی اے ای اے کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہے ۔ صدر مملکت کا کہنا تھاکہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والوں اولین ملکوں میں شامل ہے۔ ایٹمی توانائی کے استعمال سے ملک میں ماحولیاتی آلودگی کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ جوہری عدم پھیلاؤ کی کوششوں میں پاکستان متعلقہ اداروں سے تعاون کیلئے تیار ہے۔