کفایت شعاری مہم : وزیراعظم ہاؤس کی مزید انچاس گاڑیاں نیلام کی جائیں گی
وزیراعظم ہاؤس کی مزید انچاس گاڑیوں کی نیلامی کے دوسرے مرحلے میں دو بم پروف گاڑیاں بھی رکھی گئی ہیں، خریدار آج اور کل گاڑیوں کے معائنے کے لیے آسکتے ہیں، گاڑیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی ایف بی آر کرے گا۔ پہلے مرحلے میں ایک سو دو گاڑیاں نیلامی کے لیے پیش کی گئیں، اکسٹھ گاڑیوں کو بیس کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا تھا، تاہم دو مہنگی ترین بم پروف مرسڈیز گاڑیاں نیلام نہیں ہو سکی تھیں۔ ایف بی آر سے ان گاڑیوں کی ڈیوٹی کم کروا کے دوبارہ نیلامی کے لئے پیش کیا گیا ہے۔