الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہو نے والی سیاسی جماعتوں کی پارٹی پوزیشن جا ری کر دی
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے پینتیس حلقوں میں سے سب سے زیادہ پندرہ نشتیں جیتیں۔ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی چار، خیبرپختونخوا کی چھ جبکہ پنجاب اسمبلی کی پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ن لیگ مجموعی طور پر گیارہ نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی۔ن لیگ نے قومی اسمبلی کی چار، پنجاب اسمبلی کی چھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک نشست جیتی۔ مسلم لیگ ق نے قومی اسمبلی کی دو جبکہ متحدہ مجلس عمل نے قومی اسمبلی کی ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔ پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کی دو جبکہ اے این پی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے دو حلقوں سے فتح سمیٹی۔ پنجاب اسمبلی کے دو جبکہ بلوچستان اسمبلی کے ایک حلقے سے آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔