زندہ لوگوں کے بعد مردے کے نام پر بھی بینک اکاؤنٹس نکل آئے
بات زندوں سے مردوں تک جاپہنچی، منی لانڈرنگ کرنے والوں نے چار سال قبل دنیا سے رخصت ہوئے شخص کوبھی نہ بخشا، کراچی میں محمداقبال آرائیں نامی شخص پرچلنے والے بینک اکاونٹوں نے تحقیقاتی اداروں کوبھی حیرت زدہ کر دیا، ذرائع کے مطابق اقبال آرائیں کے نام پرچار اکائونٹ کھولے گئے، جن سے چار ارب ساٹھ کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی،جبکہ اکاونٹ ہولڈر دوہزار چودہ میں وفات پاچکاتھا،اس سے قبل اورنگی کے فالودے والے، کورنگی کےرکشے والے اور محکمہ صحت کی کارکن کے بعد مردے کے نام پرکھولے بینک اکائونٹ پراسٹیٹ بینک بھی متحرک ہوگیاہے، جبکہ قانون نافذکرنے والے اداروں نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔