پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی، چار منشیات فروش اسمگلرز گرفتار
پاکستان کوسٹ گارڈز نے دو بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑڈالر سے زائد کی منشیات برآمد کر لی،ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر بلوچستان کے قریب کھاری چیک پوسٹ پر مسافر کوچ کی چیکنگ کے دوران مشتبہ شخص سے سات کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کرسٹل برآمد کرلی۔ دوسری بڑی کارروائی میں کراچی سپر ہائی وے چیک پوسٹ پر مسافر کوچ کی چیکنگ کے دوران تین اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے پچانوے گرام حشیش برآمد ہوئی۔ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔