فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے انتظامی و قانونی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے ورکنگ پیپر پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں غیرمنافع بخش تنظیموں، منشیات کی سمگلنگ روکنے سے متعلق امور پر بھی غور ہوا۔ ایس ای سی پی، نیب اور اینٹی نار کوٹکس فورس کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم پاکستان کے اقدامات کی روشنی میں گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ کرنے کی سفارشات مرتب کرے گی۔