صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خسرہ سے بچاﺅ کی قومی مہم کاآغاز کر دیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خسرہ سے بچاﺅ کی قومی مہم کا آغاز پولی کلینک اسلام آباد میں کیا۔ خسرہ سے بچاﺅ کی ملک گیر مہم پندرہ سے ستائیس اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں۔ ویکسینیش تمام بچوں کا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویکسینیش بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ وفاقی وزیر برائے صحت عامر کیانی اور محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔