کرک: مولانا فضل الرحمان کا قافلہ حادثے کا شکار
ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بنوں سے اسلام آباد واپس آ رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمان بنوں میں زاہد اکرم درانی کو کامیابی پر مبارکباد دینے گئے تھے۔ واپسی پر ان کے قافلے میں موجود پولیس گاڑی بس سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی جس سے 3 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔مولانا فضل الرحمن کی گاڑی بس کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی۔