سکھر کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے ترقی کی بات کررہے ہیں : شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام کا مستقبل روشن ہے اور وزیر اعظم عمران خان عوام کے لیے بہت کام کریں گے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیارہ برس پہلے جہاں سکھر میں ریل کی پٹری چھوڑی تھی آج بھی وہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو لوٹنے والے انصاف کی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کو شکست دینی ہے تو پاکستان ریلوے کو کھڑا کرنا ہوگا اور یہ ہی پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرے گا جبکہ ایم ایل ون کا منصوبہ بہت کامیاب ہوگا،انہوں نے کہا کراچی اور حیدرآباد کے مزدوروں کیلئے شٹل ٹرین چلانا چاہتا ہوں پہلے سو دن میں مزید دو ٹرینوں کا افتتاح کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ریلوے میں کرپشن کیسز کا فیصلہ نیب کرے گا،انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں سابق دور میں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا ہےیہاں مزید دس احتساب کمیشن قائم ہونے چاہیں پھرہی اس ملک میں کرپٹ لوگوں کا محاسبہ ہوسکتا ہے کرپٹ اور منی لانڈرنگ پر کام جاری ہے انشاء اللہ بہتر ہوگا ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ خورشید شاہ پچھلی دور حکومت میں بھی پبلک اکاونٹس کمیٹی میں بیٹھے ہوئے تھے جس طر ح بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے محض بیٹھک ہی لگائی ہوئی ہے کیا کرایاکچھ نہیں یہ کیسے احتساب ہوسکتا ہے اسی پارٹی کا لیڈر اسی پارٹی کا احتساب کرے جس نے اس ملک کو پانچ سال تک لوٹا ہو سکھر کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے یہ خوبصورت شہرکا بدترین لیڈر ہے جس کا نام خورشید شاہ ہے چور مچائے شور،ملک کو سیاسی اقتصادی طور پر دھوکہ دیا گیا،ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے ترقی کی بات کررہے ہیں