پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے مخلصانہ کوششیں کررہا ہے ،وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے مخلصانہ کوششیں کررہاہے۔ ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کاحالیہ دورہ ایران اور دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت خوشگوارماحول میں ہوئی۔ سعودی عرب اورایران کے تعلقات کے بارے میں ایک سوال کے جواب انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیاں دور ہونی چاہئیں۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ بعض عناصرامت مسلمہ کومتحد اورخطے میں امن نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کی جدوجہد جاری رکھے گا۔ اُدھرانہوں نے برطانوی شاہی جوڑے کاپاکستان آمدپرخیرمقدم کیا۔