داخلہ امور بارے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کا عالمی برادری پرمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پراپنی خاموشی توڑنے پر زور
داخلہ امور کے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹررحمان ملک نے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرخاموش توڑے۔ انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں بدترین مظالم کی مرتکب ہورہی ہے مگرافسوس کہ عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں خونریزی ہورہی ہے اوروزیراعظم نریندرمودی ان کے مصائب پر ان کاتمسخراڑارہے ہیںجبکہ روزبروزمظالم میں اضافہ ہورہاہے۔ سینیٹررحمان ملک نے کہاکہ سردموسم، خوراک اورادویات کی کمی سے مظلوم کشمیریوں کی صورتحال بدترین ہورہی ہے اوربھارت کشمیریوں پربدترین مظالم ڈھارہاہے۔