حکومت کا غریب افراد کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غریب افراد کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اتھارٹی غریب افراد کے لیے وکلا کو پیشہ ورانہ فیس اور دیگر اخراجات کی ادائیگی کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی غریب افراد کو قانونی معاونت فراہم کرے گی۔ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قائم کی جائے گی۔ آرڈیننس کے مطابق اتھارٹی مستحق افراد کو قانونی یا مالی معاونت کی پالیسی وضع کرے گی، اتھارٹی کے تحت وکلا کا پینل بنایا جائے گا۔ آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی وکلا کو پیشہ ورانہ فیس اور دیگر اخراجات کی ادائیگی کرے گی۔ اتھارٹی وکلا کی فیس اسٹرکچر اور عدالتی نظام سے آگاہی بھی پیدا کرے گی۔ مستحق شخص مفت قانونی معاونت کے لیے اتھارٹی کو درخواست دے سکے گا۔