جناح ایکسپریس کے کرایوں میں پچاس فیصد کمی
کراچی: حکومت نے جناح ایکسپریس کی اکانومی کلاس کے کرایوں پر پچاس فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے جناح ایکسپریس کی اکنامی کلاس کی بوگیوں میں اضافے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی جناح ایکسپریس میں منگل سے اکنامی کلاس کی اضافی بوگیاں لگاٸی جا رہی ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے جناح ایکسپریس کے مسافروں کےلیے کرایہ آدھا کر دیا گیا ہے، لاہور تک کرایہ اٹھارہ سو پچاس روپے سے کم کر کے نو سو پچاس روپے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کرائے میں کمی صرف پندرہ اکتوبر کے لیے ہو گی۔