پنجاب: گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 44 فیصد اضافی ٹیکس جمع کیا گیا
لاہور: رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران پنجاب میں 44 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کیا گیا جس کی مالیت 77 ارب روپے بنتی ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق یہ بات پیر کے روز محکمہ فنانس کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم بخت نے بتائی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ حکومت کی جانب سے چھوڑے گئے بیک لوگ کے باوجود موجودہ حکومت نے 233 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا تاکہ وفاقی حکومت کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پوری کرنے میں آسانی ہو۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال کے دوران 388 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہے۔