بلاول نے حکومت مخالف احتجاج کراچی سے شروع کرنے کا اعلان کردیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے حکومت مخالف احتجاج کراچی سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اتحادی جمہوری حقوق پر حملہ کررہے ہیں، ہم عوام کے جمہوری حق کی بحالی کیلئے نکلیں گے۔ کٹھ پتلی اوراس کے اتحادیوں کامقابلہ کرنااچھی طرح جانتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاڑکانہ میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور ٹیکسوں کے طوفان سے عوام پریشان ہیں۔بلاول بھٹو نے مزید کہا عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کوئی کوشش نہیں کررہی ہے،عوام دشمن بجٹ سے عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے ،مہنگائی اور ٹیکسوں کے طوفان سے عوام پریشان ہیں۔تقریبات سے سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو سمیت دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔