حکومتی پالیسیوں کے خلاف فیصل آباد میں تاجروں کی مکمل ہڑتال

تاجروں نے بجلی کی قیمتوں اضافے اوربیروزگاری کے خلاف شہر بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کردی ۔تفصیلات کے مطابق تاجروں کی اپیل پر کی جانے والی ہڑتال کے باعث چوک گھنٹہ گھر کے اطراف آٹھ بازار اور کپڑے کی تمام مارکیٹیں مکمل طور پر بندر ہیں۔شہر میں تاجر ریلیوں کی صورت میں اپنے احتجاج بھی ریکارڈ کرا یا ، تاجروں کا موقف ہے کہ کاروباری افراد کے لئے بجلی کی قیمتوں اضافے کو فوری واپس لیا جائے اور فیصل آباد سمیت ملک بھر سے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے۔