خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری رہی
ایم آئی ٹی ایکٹ کے خلاف پنجاب اور پشاور میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری رہی ، ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتا لوں میں چھٹے روز بھی ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے، ہڑتال کے باعث ہسپتا لوں کی او پی ڈیز،آپریشن تھیٹر،لیب ریڈیالوجی ڈیاپرٹمنٹس بند ہیں، جس کے باعث دور دراز سے آئے مریض شدید اذیت سے دوچار ہیں۔دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بھی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ہڑتال اور احتجاج بدستور جاری رہا ، سرکاری ہسپتا لوں میں او پی ڈیز بدستور بند رہیں۔صوبائی حکومت نے سینئرڈاکٹرز کو شامل کرکے ہڑتالی ڈاکٹرز سے مذاکرات کیلئے کوششوں کا اغاز کر دیا، ہڑتالی داکٹروں کی اکثریت وزیر صحت کی موجودگی میں حکومت سے مذاکرات کرنے کی حامی نہیں جبکہ حکومت بھی وزیر صحت اور ہسپتالوں کے چیف ایگزیکٹیو وزیراعظم کے کزن نوشیروان برکی میں سے کسی کو ہٹانے تیار نہیں۔