خواجہ سرا نے تین سالہ بچی کو اغوا کرلیا
نارووال کی تحصیل ظفروال میں خواجہ سراتین سالہ بچی کو اغوا کرکے لے گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کرلی گئی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔پولیس کے مطابق معصوم بچی کے اغوا کا واقعہ ظفروال کے محلہ رنگ محل میں پیش آیا، اغوا کیے جانے والی بچی کے والد نے کہا کہ خواجہ سرا علی رضا عرف سونیا کا ان کے گھر آناجانا تھا ملزم سے ان کی کوئی دشمنی نہیں ۔بچی کے لاپتہ ہونے کے بعد جب تلاش شروع کی گئی تو مقامی سی سی ٹی وی سے حاصل ہونے والی فوٹیج دیکھ کر اہل خانہ نے ملزم کی شناخت کی۔ظفروال کے ڈی ایس پی خالد ڈار نے کہا کہ پولیس بچی کو جلد بازیاب کرلے گی۔