سری نگر احتجاج: فاروق عبداللہ کی بہن اوربیٹی سمیت سینکڑوں خواتین گرفتار
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل370 کی منسوخی کیخلاف احتجاج کے دوران سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی سمیت سینکڑوں خوا تین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرے کے دوران سابق چیف جسٹس مقبوضہ کشمیر بشیر احمد کی اہلیہ کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کیخلاف سری نگر میں جا ری احتجاج کے دروان فاروق عبداللہ کی بہن ،بیٹی اور سابق چیف جسٹس مقبوضہ کشمیر بشیر احمد کی اہلیہ سمیت سینکڑوں خوا تین کو گرفتار کرلیا ہے ۔گر فتاریاں سری نگر میں جاری احتجاج کے دوران کی گئیں۔اس دوران خواتین کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر خواتین کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،جس پر مقبو ضہ کشمیرکے حق میں اور بھارت مخالف نعرے درج تھے ۔