آصف زرداری کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد
احتساب عدالت نے جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی ۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست مسترد کردی ۔ فیصلے میں کہاگیاکہ یہ عدالتی دائر اختیار نہیں، متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی گئی کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں۔فیصلے کے مطابق جیل حکام ایگزیکٹو آڈر کے ذریعے ہسپتال کو سب جیل قرار دے سکتے ہیں۔ فیصلے میں کہاگیاکہ جیل سپریڈنٹ تمام معاملات پر اپنے رپورٹ 22 اکتوبر عدالت میں پیش کرے۔عدالت نے وکیل لطیف کھوسہ کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔آصف علی زرداری نے جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کی تھی